ابنا: اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے خواتین نے آج ایم اے جناح روڈ پر شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کےخلاف احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔ اس موقع پرہزاروںاحتجاجی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے شھید علامہ آفتاب جعفری کی بیوہ اورشھید محضر زہرا کی والدہ نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پر حملے کے خلاف تو آواز اٹھائی جاتی ہے لیکن شیعہ خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے پرتشدد اقدامات اورانھیں شھید کئے جانے کے خلاف کوئی بھی سیاسی اور مذھبی جماعت آواز نہیں اٹھاتی۔مقررین نے شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کو روکنے اور دھشتگردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
7 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 370716
پاکستان مین شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کےخلاف آج اس ملک کی خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔